یا رب! ملی مجھے یہ نوا تیرے فضل سے
میں ہوں نبیﷺ کا مدØ+ سرا تیرے فضل سے

تیرے Ø+بیبِ پاکﷺ Ú©ÛŒ توصیف اور میں
جو کچھ کیا وہ میں نے کیا تیرے فضل سے

دامانِ اØ+تیاط نہ چھوڑا بساط پر
پاسِ Ø+دود مجھ Ú©Ùˆ رہا تیرے فضل سے

لغزش اگر ہوئی ہو کوئی اس کے باوجود
ہوں خواستگارِ عفوِ خطا تیرے فضل سے

آخر میں یہ دعا ہے کہ اے ربِّ ذوالجلال
مقبول ہو یہ رنگِ ثنا تیرے فضل سے
Ù+Ù+Ù+